فاطمہ کا بھرے مدینے میں نصیر: میر حسن میر شاعر: حسنین اکبر صنف: نوحہ | ایامِ فاطمیہ ہائے مظلومہ فاطمہ زہراؑ ہائے محرومہ فاطمہؑ کا بھرے مدینے میں غم بٹانے کوئی نہیں آیا گھر جلانے کو کلمہ گو آئے، ہائے گھر بجھانے کوئی نہیں آیا کیا وہ اسلام کا ہی مرکز تھا، کیا مدینہ تھا وہ محمدؐ کا لگ رہے تھے جہاں پہ زہراؑ کے تازیانے، کوئی نہیں آیا رسیاں تھیں علیؑ کی گردن میں، اور بازار سے گزرتے تھے سب تماشائی بن کے تکتے رہے، اور چھڑانے کوئی نہیں آیا در جلا، قتل ہو گئے محسنؑ، پسلیاں سیدہؑ کی ٹوٹ گئیں پھر بھی کہتے ہو تم کہ زہراؑ پر ظلم ڈھانے کوئی نہیں آیا خود ہی چننے لگی نبی زادیؑ، بکھری تحریر اپنے بابا کی مصطفیٰؐ کی سند کے ٹکڑوں کو، ہائے جب اٹھانے کوئی نہیں آیا ہر ستم فاطمہؑ پہ ڈھایا گیا، جلتا دروازہ بھی گرایا گیا اپنے مہدیؑ کو دی صدا اس نے، ہائے جب بچانے کوئی نہیں آیا آٹھ شوال کو ہوئی اکبر، پھر شہادت نبیؐ کی بیٹی کی گر رہا تھا مزار بی بیؑ کا، اور بچانے کوئی نہیں آیا